شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آ رمی پبلک سکول اینڈ کالج کھاریاں کینٹ میں تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا

آ رمی پبلک سکول اینڈ کالج کھاریاں کینٹ میں تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا

کھاریاں(پریس ریلیز) گز شتہ روز آ رمی پبلک سکول اینڈ کالج کھاریاں کی تقریب انعامات کا انعقاد 17-Divآ ڈیٹوریم میں ہو اجس کی صدارت بیگم لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے کی ۔ تقریب کا با قا عدہ آ غا ز تلاوت قر آ ن پا ک سے ہو ا جس کی سعادت عار فین فاطمہ نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول کا شرف نیہا ناصرنے حاصل کیا جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آ غاز کیا گیا تقریب سے خطا ب کے دوران پرنسپل آ رمی پبلک سکول اینڈ کا لج کھاریاں کینٹ لیفٹیننٹ کر نل(ر) محمد یو نس خان نے کہا کہ ’’ پچھلا امتحانی سا ل2009-11 ہمارے ادارے کے لئے ایک اور اہم قدم ثابت ہو ا ہے اس سا ل میں ہمار ے ادارے نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں انھوں نے کہا کہ 2009-11میں ہم نے نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی عمدہ نتائج حاصل کیئے ہیں جو کہ ادارہ ہذا کی کامیابی کا منہ بو لتا ثبوت ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس ادارے میں طلبا ء طا لبات کی نہ صرف نصابی سر گرمیوں میں آ بیاری کر تے ہیں بلکہ ان کی اس ادارے میں اخلاقیات اور طور طریقوں کی طرف بھی تو جہ دے رہے ہیں اور ان میں مادری زبان اردو کے ساتھ ساتھ انگر یزی بولنے کی مہارت کو بھی فروغ دے رہے ہیں تا کہ یہ نو نہال وطن اپنے آ نے والے وقت میں کامیاب انسان ثابت ہو سکیں اس کے سا تھ ساتھ انھوں نے کہا کہ ہمارے بورڈ کے رزلٹ ہمیشہ 100% ہو تے ہیں اورہر سال ہمارے بچے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کر تے ہیں‘‘۔تقریب کے اس موقع پر مختلف کلاسوں کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیئے اور حاضریں محفل سے داد وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر نمایا ں کار کر دگی دکھا نے والے طلبا ء و طالبا ت او راستاتذہ کرام کو انعامات اور میڈلز سے نوازہ گیا۔بہترین پرنسپل کا ایوارڈ آ رمی پبلک سکول اینڈ کا لج کھاریاں کینٹ لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد یو نس خان کو دیا گیا۔ جب کہ سیکشن ہیڈ کا ایوارڈ بھی آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کھاریاں کینٹ کی پری سیکشن ہیڈ ’’شا زیہ نعیم ‘‘ کو دیا گیا اور بہترین سکول کے ایوارڈ کا حق دار بھی آ رمی پبلک سکول اینڈ کا لج کھاریاں کینٹ کو قرار دیا گیا تقریب میں نمایاں طو ر پر شر کت کر نے والوں میں بیگم لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، بیگم میجر جنرل نجیب اللہ خان ، بیگم میجر جنرل افتخار احمد وائیں، بیگم میجر جنرل عابد نذیر ، بیگم میجر جنرل عمر فاروق برکی، مسز ثمینہ جاوید نمائندہ APSACS، بر یگیڈیر (ر) سید اشفاق علی RCمنگلہ ، بیگم بر یگیڈیر عاصم علی قریشی ، بیگم کرنل سٹاف ، ریجنل پر نسپلز بمعہ سیکشن ہیڈ شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل آ رمی پبلک سکول اینڈ کا لج کھاریاں کینٹ لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد یو نس خان، وائس پرنسپل محمد زمان چیمہ نے تما م شر کاء محفل کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اب ہزارہ صوبے کے قیام کی قرارداد آئے گی، فاروق ستار