علاقائی

پھولنگر: اگر فوج کوکوئی حکم دے تو جنرل کیانی کو جنرل جہانگیرکرامت کی پیروی کرنی چاہئے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری آئینی اور سیاسی بحران میں سپریم کورٹ اگر فوج کو کوئی حکم دے تو جنرل کیانی کو جنرل جہانگیر کرامت کی پیروی کر نی چاہئے۔موجودہ خراب سیاسی صورتحال سیاسی راہنمائوں کی پیدا کر دہ ہے جو کہ عوامی ملکی مفادات پر ذاتی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔پھول نگر میں وردگ پیٹرولیم پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چھ انتظامی صوبوں بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،ملتان،سرگودھا لاہور اور راولپنڈی میں تقسیم کر دیا جائے۔پسماندہ ضلعوں اور تحصیلوں میں ہندوستان کی طرز پر ٹیکنیکل تعلیم کو رواج دینے کے لئے سمال انڈسٹریز ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں۔ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کر کے بجلی کی کمی دور کی جائے اس سے لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع بھی ملیں گے اور ہماری ضروریات بھی با آسانی پوری ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کو خوشحال بنانے کے لئے کپاس اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کرے جبکہ بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے جبکہ گیس کے نرخوں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:گرلز سکولوں اورکالجزکے باہراوباش نوجوانوں کے ڈیرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker