تازہ ترینپاکستان

عمران خان کو گرفتار کرنے بلوچستان پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور(پاک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور روانہ ہونے والی پولیس ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 افسران شامل ہیں، کوئٹہ سے روانہ ہونے والی بلوچستان پولیس کی ٹیم کل لاہور پہنچے گی۔یاد رہے کہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کےکیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button