بھائی پھیرو(نامہ نگار) مجھ پر جھوٹامقدمہ سیاسی مخالفت کی بنا پر بنایا گیا۔پولیس نے ڈاکو پکڑنے کا ڈرامہ رچا کر میرے گھر سے لاکھوں روپے کے مویشی،موٹرسائکلیں،کاریں،زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیااور میرے بیٹوں اور مہمانوں کو یرغمال بنا لیا۔سابق آزادمیدوار قومی و صوبائی اسمبلی ارشد جوئیہ کا بیان۔تفصیلات کے مطابق سابق آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی محمد ارشد جوئیہ نے اپنے اخباری بیان میں الزام لگایا ہے کہ فیروز والہ پولیس اورسٹی پولیس بھائی پھیرونے سیاسی مخالفوں کے ایما پراس پر ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس کے گھر سے دوموٹر سائیکلیں،دو کاریں،تین بھینسیں،دو کٹیاں،ایک بچھڑااور لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹی پولیس بھائی پھیرو نے ایک مقدمہ تھانہ سٹی بھائی پھیرومیں درج کیا جس میں محمد ارشد پر ڈاکوؤں کی پشت پناہی کا الزام لگایا گیا ہے۔