پاکستانتازہ ترین

نیب کی تحقیقاتی کمیٹی جانبدار ہے، ارسلان افتخار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ کمیٹی جانبدار ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کےسامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے ان کہنا تھا کہ انہیں نیب کا صرف ایک نوٹس ملا، دوسرا نوٹس بھجوانے کی بات غلط ہے، انہوں نے کہاکہ وہ نیب کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی حیثیت سے متعلق دو خط بھی بھیج چکے ہیں لیکن جواب ایک کا بھی نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق ارسلان افتخار نے نیب کے نوٹس پر اپنا تحریری موقف پیش کیا، اس میں کہاگیاتھا کہ مشترکہ ٹیم کا قیام قانونی مینڈیٹ سے تجاوز ہے، ٹیم کے ارکان، ملک ریاض کے حوالے سے جانبدار ہیں، فیئر ٹرائل کا حق نہ ملنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اختلافات ختم ،غنویٰ اورفاطمہ بھٹو جلدپی پی میں شامل ہوں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker