پاکستانتازہ ترین

ارسلان افتخار کیس:سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار نظر ثانی کیس میں سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہارکیا اور انھیں عدالت میں حاضر ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ارسلان افتخار نظر ثانی کیس کی سماعت دو رکنی خصوصی بنچ نے کی۔ سیکرٹری داخلہ طلب کئے جانے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس جواد نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا عدالت کا بھی کوئی وقار اور عزت ہے۔ سیکرٹری داخلہ کو بلانے کے لئے وارنٹ جاری کرنے پڑے گا۔ جسٹس خلجی نے کہا وارنٹ جاری کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ آخری موقع دے دیا جائے سیکرٹری داخلہ چھ اگست کو پیش ہو جائیں گے۔ عدالت نے درخواست پر آخری موقع دیتے ہوئے انتباہ کیا کہ سیکریٹری داخلہ نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لیگ اسپنر یاسر شاہ پر عائد پابندی کل ختم ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker