پاکستانتازہ ترین

عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا وہ ان کی سر آنکھوں پر ہوگا۔ ڈاکٹر ارسلان افتخار

اسلام آباد(بیوروچیف) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارچودھری نے ناجائز مراعات لینے کے الزام کا سامنا کرنے والے اپنے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار کو گھر سے بیدخل کردیاہے۔ اپنے خلاف زیر سماعت نوٹس کیس میں پیشی کیلئے ڈاکٹر ارسلان افتخار اپنے وکیل کے ہمراہ سپریم کورٹ آئے۔ جب ان سے پوچھا کہ ، کیا آپ کو والد نے گھر سے بیدخل کردیا ہے تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر ارسلان کاکہناتھاکہ ان کے والد نے کہاہے کہ گھر آنے کی ضرورت ہے نہ گھر والوں رابطہ رکھنے کی کوئی کوشش کی جائے۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد ڈاکٹر ارسلان نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ وہ عدالت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا وہ ان کی سر آنکھوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  مریم نوازکی کفالت: وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker