پاکستانتازہ ترین

متحدہ کارکنوں کا اے آر آوائی کے دفتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ، ورکرز پر تشدد

کراچی (مانیٹرنگ سیل) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان ہڑتالی کیمپ کی صحیح کوریج نہ کرنے پر مشتعل ہوگئے، نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان کردیا، کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر کے دروازے توڑ ڈالے اور میڈیا ورکرز پر تشدد کیا، اگلے مرحلے میں سماء کے دفتر جانے کا اعلان کردیا، پولیس نے سماء سمیت ٹی وی چینلز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے بھوک ہڑتالی کیمپ سے متعلق خبریں نشر نہ کرنے پر نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان کردیا، کیمپ ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی، کارکنان زینب مارکیٹ کے قریب مدینہ سٹی مال میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے دفتر پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس کے مرکزی درازے توڑ ڈالے، پتھراؤ سے عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، میڈیا کے ورکرز پر تشدد بھی کیا جس سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سماء کے کیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں نے زینب مارکیٹ کے قریب تعینات پولیس وین کو آگ لگادی، نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ سماء کے کیمرہ مین کے مطابق مشتعل افراد نے میڈیا ورکرز کو توڑ پھوڑ اور میڈیا پر حملے کی کوریج سے روک دیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پریس کلب پر متحدہ قومی موومنٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم کیو ایم کے قائدین بھی موجود تھے تاہم کسی نے بھی مشتعل کارکنوں کو روکنے کی کوشش نہ کی، اے آر وائی نیوز کے دفتر کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں کو بھی روکنے کیلئے بھی کوئی رہنماء نہیں آیا

یہ بھی پڑھیں  لفظ پاکستان کے خالق۔۔۔ چوہدری رحمت علی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker