پاکستانتازہ ترین

اسد رؤف نے بھارتی ماڈل لینا کپورکی جانب سے شادی کے وعدے کو جھوٹ قرار دیا ہے

پاکستانی ایمپائر اسد رؤف نے بھارتی ماڈل لینا کپورکی جانب سے شادی کے وعدے اور فلیٹ دینے کی پیشکش کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔۔ ان کا کہنا ہے کہ لینا بگ باس میں کردار نہ دلوانے پر بلیک میل کررہی ہیں بھارتی ماڈل لینا کپور کی اسد رؤف کے ساتھ بے تکلف تصاویر نے سرحد کی دونوں جانب تہلکہ مچا دیا ہے۔ جس میں دونوں کو ایک دوسرے سے انتہائی بے تکلف دکھایا گیا ہے
بات صرف تصاویر تک نہیں۔۔۔ بھارتی ماڈل نے تو پاکستانی امپائر کے ساتھ تعلقات کا دعوٰی بھی کرڈالا۔۔۔ جس پر اسد رؤف بھی میدان میں آگئےصرف یہی نہیں۔۔۔ لینا نے اسد کے ساتھ رومینس کچھ اس انداز میں پیش کیا کہ بالی ووڈ فلم کا گمان ہوتا ہے۔۔۔ کہتی ہیں اسد رؤف سے ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ساتھ چھ ماہ قبل ہوئی ۔۔۔ پہلے دوستی ہوئی ۔۔ اور پھر نہ جانے کب قربتوں میں بدل گئی۔لیکن اسد رؤف کے پاس بھی کرارے جواب ہیں۔۔۔ کہتے ہیں۔۔ لینا نے بگ باس میں کام کیلئے انھیں استعمال کرنے کی کوشش کی۔ اور ناکامی کی صورت میں تصاویر کو میڈیا پر جاری کیا۔
بے تکلف تصاویر کو اسد نے معمولی قراردیا۔۔۔ کہتے ہیں سیلیبریٹیز کے ساتھ تو ہزاروں لاکھوں لڑکیاں تصویری کھچواتی ہیں۔ کمرے میں کوئی موبائل فون پر تصویر کھچوانے آئے تو منع تو نہیں کرسکتے ناں۔۔۔۔لینا نے بھارتی پولیس کو درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ اسد نے اُن سے شادی کا وعدہ کرکے پہلے تعلقات قائم کیے ۔۔۔ اور اب شادی سے بھی انکاری ہیں۔آسد رؤف اس سے بھی انکاری ہیں۔۔۔ ان کا کہنا ہے اسکینڈلز کے ثبوت تو پیش کرنے ہی ہوں گے۔ ضرورت پڑی تو جوابی قانونی کارروائی کریں گے۔اسد رؤف کی وضاحت کے بعد لینا اپنے موقف پر قائم رہتی ہے یا کوئی اور پتہ پھینکتی ہے۔۔۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  تین صوبے آج بجٹ پیش کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker