پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں آج یوم عشق رسول منایا جارہا ہے،سرکاری وتعلیمی ادارے بند

کراچی (مانیٹرنگ سیل)گستاخانہ فلم کیخلاف ملک بھرمیں حکومت کی اپیل پر آج یوم عشق رسول صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم منایا جارہا ہے۔ اس موقع پرآج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ تاجروں نے اروبار اور ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس بھی بند ہیں۔ گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔گستاخانہ فلم کے خلاف پورا ملک ہم آواز ہوگیا۔ یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں عشق رسول کانفرنس منعقد کی جائیں گی، جب کہ مختلف حلقوں کی جانب سے جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے بھی احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی ریلی جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام نمائش چورنگی سے  نکالی جائے گی۔ اہل سنت والجماعت کی ریلی کا آغاز لسبیلہ چورنگی سے ہوگا۔ ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور دیگر تنظیمیں بھی ریلیاں نکالیں گی۔ ملک بھر کی تاجر تنظیمیں بھی احتجاج میں برابر کی شریک ہیں اور انہوں نے بازار اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا۔ احتجاج ریکارڈ کرانے میں پیٹرولیم ڈیلرز اور سی این جی ایسوسی ایشن بھی پیش پیش ہیں جنہوں نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے پیش نظر رات گئے تک کراچی سمیت مختلف شہروں کے سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ گستاخانہ فلم پر ٹرانسپورٹرز حضرات بھی سراپا احتجاج ہیں، ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کروناکیس: قائداعظم یونیورسٹی 6نومبر تک سیل کرنیکا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker