پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں آج یومِ عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

لاہور(پاک نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ  محرم الحرام کے جلوس آج برآمدکیے جائیں گے۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا ہے جو  آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔کراچی میں 10محرم کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور ایم اےجناح روڈ، تبت سینٹر،بولٹن مارکیٹ سےہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر ختم ہوگا۔اس کے علاوہ نشتر پارک میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشور کے 12 جلوس برآمدہوں گے۔ پہلاماتمی جلوس صبح 11بجے سےبرآمدہوگا۔راولپنڈی میں مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ کالج روڈ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے برآمد ہو گا۔کوئٹہ میں یوم عاشور کا جلوس صبح 9 بجے امام بارگاہ سید آباد علمدارروڈ سے برآمد ہوگا،گلگت میں مرکزی جلوس صبح 7 بجےامامیہ جامع مسجد سے برآمدہوگا۔ملک بھر میں عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے، حساس شہروں میں موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button