تازہ ترینعلاقائی

لاہور: پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

لاہور (نامہ نگار) پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب میں محرم الحرام کی 9اور 10تاریخ کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد لگادی گئی ہے۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس محمد حبیب الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9اور10محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ تین روز قبل گرفتار ہونے والا دہشت گرد لاہور میں دھماکے کرنا چاہتا تھا۔ آئی جی پنجاب کے مطابق محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ ہوگی اس دوران تمام لنک روڈ کو سیل کردیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے 15ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گےجب کہ فوج اور رینجرز کا فلیگ مارچ بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول نے استعفٰی دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker