تازہ ترینعلاقائی

لاہور:ASIکی غنڈہ گردی،جنسی ذیادتی کےالزام میں بےگناہ لڑکوں سےرشوت

لاہور﴿ ایم سے تبسم﴾نشترکالونی تھانہ کے اے ایس آئی کی غنڈہ گردی بغیر پرچہ کے دوبے گناہ لڑکوں کو جنسی ذیادتی کے الزام میں پکڑکر ان سے 20ہزارروپے ہتھیا لئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشترکالونی کی حدودمیں اے ایس آئی نورالاسلام نے ایک کوارٹرپر چھاپہ مار کر خوشاب سے مہمان آئے ہوئے دو دوستوںزاہداورضیائ کوآپس میں ’’ جنسی ذیادتی‘‘کے الزام میں پکڑلیا۔اور مک مکا کر کے 20ہزارروپے رشوت لے کر چھوڑدیا جس کا تھانہ نشترکالونی میں کوئی اندراج نہ کیا گیا۔اور کوارٹرمیں مقیم اعجازکے بھائی عدنان کوبلا وجہ حراست میں لے لیا گیا۔حالانکہ ایسا کوئی واقع ہوا ہی نہیں۔اے ایس آئی نے رشوت کی بنا پر خود ساختہ ڈرامہ رچایا اور معصوم نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلا،عدنان کے بھائی اعجاز کے مطابق اس کے بھائی کو ناجائزطورپر پکڑاگیا ہے اور ہم سے اے ایس آئی نورالاسلام نے 20ہزارروپے رشوت لے کر میرے بھائی کوچھوڑا ہے جس پر ہم اے ایس آئی کے خلاف عدالت میں درخواست دینے کے لئے اپنے وکیل سے مشورہ کررہے ہیں۔جب اس سلسلے میں اے ایس آئی سے اس کیس کے متعلق دریافت کرنے کی کوشش کی گئی توالٹا اے ایس آئی نے اپنا مئوقف دینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button