کھیل

سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر،بنگلہ دیش میچ جیتنے کی صورت میں فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا

ڈھاکہ ﴿نمائندہ سپورٹس﴾ ایشیا کپ کے پول کا آخری اور اہم ترین میچ کل ﴿منگل کو﴾ میزبان بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ میں سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انجرڈ فاسٹ بولر شفیع السلام کی جگہ نوجوان پیسر ابوالحسین کو طلب کرلیا۔ شفیع السلام بھارت کیخلاف میچ میں کندھے کی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں ڈاکٹرز نے 10روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ابوالحسن نے اسکواڈ جوائن کرلیا ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں دستیاب ہونگے۔ بنگلہ دیش کو فائنل میں پہنچنے کیلئے آج ﴿منگل کو﴾ سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنی ہوگی، اگر بنگلہ دیش میچ ہار گیا تو بھارت اور پاکستان کا فائنل ہوگا چونکہ رواں ایشیا کپ میں بنگلہ دیش بھارت کو شکست دے چکا ہے لہٰذا سری لنکا کے خلاف فتح ہی اسے فائنل میں پہنچانے کیلئے کافی ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker