کھیل

ایشیاکپ: پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگروں کو پچھاڑ کر فائنل جیت لیا

ڈھاکہ: ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ آوور میں 236 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کا آغاز بڑا مایوس کن تھا۔ پاکستان کی وکٹ وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سرفراز احمد 46 اور محمد حفیظ 40 رنز بنا کر نمایا ں بیٹسمین رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشرف مرتضٰی اور شکیب الحسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ آوورز میں 234 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن 68 اور تمیم اقبال نے 60 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے اعزاز چیمہ نے 3 ، سعید اجمل اور عمر گل نےدو  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 12 سال بعد دوسری بار ایشیا کپ جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker