کھیل

ایشیا کپ کرکٹ: اے سی سی نے بنگلا دیش کا اعتراض مسترد کردیا

ڈھاکا(ڈیسک روپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے فائنل میں آخری اوور پر بنگلا دیش کا اعتراض مسترد کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیلڈ امپائر نے ہی یہ معاملہ رپورٹ نہیں کیا اس لیے یہ معاملہ اب ختم ہوچکا ہے اگر وہ اسے رپورٹ کرتے تو کچھ کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو بھی سرکاری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔بنگلا دیش نے ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل میں آخری اوور کے دوران پاکستانی بالر اعزاز چیمہ کی جانب سے بنگلا دیشی بیٹسمین محمود اللہ کو رن لیتے ہوئے جان بوجھ کر روکنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کے اس دعوے کو مضحکہ خیز ،بھونڈا اور مایوس کن قرار دیا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آپریشنز کمیٹی عنایت حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ فائنل میچ کے آخری اوور میں اعزاز چیمہ نے جان بوجھ کر محمود اللہ کو رن لینے سے روکا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل میں بنگلا دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker