کھیل

ایشیا کپ کے فائنل کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے،شائقین کرکٹ کا وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے پہنچنے کے بعد شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے عام تعطیل کے اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک سروے کے مطابق شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹ کبھی کبھار دیکھنے میں آتے ہیں اور خوش قسمتی ہے کہ پاکستان نے اس بڑے ایونٹ میں فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے شائقین کرکٹ نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بڑے ایونٹ کے فائنل کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کریں تاکہ تمام لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ اس بڑے میچ کو دیکھنے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker