تازہ ترینکھیل

پاکستانی کرکٹرمحمد آصف کوسزامکمل ھونے پرلندن جیل سےرہاکرديا گيا

لندن (نمائندہ سپورٹس) ایک سال قید کی سزامکمل کرنےکے بعد پاکستانی کرکٹرمحمد آصف انگلش کائونٹی کینٹ کی کینٹربری جیل سےرہا کرديا گيا ہے ۔ محمد عامرفروری میں رہا ہوچکےہیں جبکہ سلمان بٹ آئندہ سال کے اوائل میں جیل سے باہرہوں گے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنےدوساتھیوں محمد عامراورسلمان بٹ کے ہمراہ مختلف مدتوں کی سزا پانے کے بعد آصف کینٹر بری جیل میں رہے جہاں انکےتجربےسے استفادے کے لئے انکو جم انسٹرکٹرکی ذمہ دای بھی دی گئی۔ رہائی کے بعد آصف اپنے دوست ہارون کے ہمراہ پیٹرزبرو میں قیام پذیررہیں گے اورانکے وکیل روی سکل کے مطابق آصف فوری طور پر وطن واپس نہیں آئیں گے۔ آصف اپنی سزااور پابندی کےخلاف دائرکردہ اپیل کےحوالےسےصورتحال واضح ہونے تک انگلینڈ میں قیام کاارادہ رکھتے ہیں۔۔آصف کے وکیل روی سکل کا کہناہے کہ وہ اپیل پراپنا کیس مضبوط بنانے کے حوالے سے کافی پر اعتماد ہیں کیوں کہ رہائی کےبعد آصف کیس کے تکنیکی رخوں پرانکی معاونت کرنے کے لئے موجود ہونگے۔ روی سکل کے مطابق آصف قیام کی مدت بڑھنے پربے حد خوش ہیں جس کے باعث اب وہ اپنی اپیل پر زیادہ بہترطورپرتوجہ دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں بھی عبرت ناک شکست،آسٹریلیا کی 1-4سے فتح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker