تازہ ترینعلاقائی

بطور اقلیتی رکن پنجاب کا بجٹ پیش کرنا بڑا اعزاز ہے :رانا آصف محمود

لاہور﴿نامہ نگار﴾وزیر خزانہ پنجاب رانا آصف محمود نے کہا ہے کہ بطور اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کا بجٹ پیش کرنا ان کے لئے بہت بڑا اعزاز اور اقلیتوں پر حکومت کے اعتماد کا مظہرہے- یہاں ایجوکیشن بلاک سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے- مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیر خزانہ کا عہدہ ملنے پررانا آصف محمود کو مبارکباد ی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا -وزیرخزانہ نے کہا کہ وہ حکومت اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو اہمیت دیں گے – انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ عوام دوست ہو گا اور عوام کو ریلیف دیا جائے گا – قبل ازیں رانا آصف محمود کو بجٹ کے متعلق محکمانہ بریفنگ دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button