پاکستانتازہ ترین

گوادربندرگاہ کا انتظام چین کے حوالے، معاہدے پر دستخط

zardariاسلام آباد(بیورو رپورٹ) گوادر بندرگاہ کا انتظام چین کی کمپنی کو دینے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ، معاہدے کے تحت گوادر بندرگاہ پاکستان کی ملکیت رہے گی ، صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معاہدے سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، پراجیکٹ سے خطے کے ممالک کو بھی فائدہ ہوگا ، پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سید پرویز عباس اور چائنا اوورسیز ہینڈلنگ کمیٹی کی طرف سے لیوگو فانگ نے دستخط کئے صدر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سنگاپور پور پورٹ اتھارٹی کی جانب سے فیصل جاوید ، این ایل سی کی طرف سے میجرجنرل اصغر نواز نے دستخط کئے اے کے ڈی سکیورٹی کے چیئرمین عقیل ترین نے بھی دستخط کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ معاہدہ پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک تاریخی لمحہ ہے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ ایک تاریخی دن ہے اس سے بلوچ عوام کو فائدہ ہوگا گوادر پورٹ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا وژن تھا جمہوری حکومت نے اس پروجیکٹ کو آگے لے جانے کے لیے کام کیا اس معاہدے سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا امن وامان سمیت تمام چیلنجز کے باوجود ہم نے آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی ترقی پذیر ممالک کے لئے مشعل راہ ہے پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں پاک چین دوستی مثالی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ تجارتی حب ثابت ہوگا خطے کے ممالک کو بھی فائد ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button