پاکستانتازہ ترین

صدر زرداری کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف زرداری نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے جلد خاتمے کی ہدایت کردی۔ ایوان صدر میں صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی صدارت میں توانائی پر اہم اجلاس ہوا۔ وزیرپانی وبجلی نے پاور جنریشن کی صورتحال پر اجلاس کو بریف کیا جبکہ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ پاور سیکٹر کو فراہم کرنے کے لیے فرنس آئل وافر مقدار میں موجود ہے۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گردشی قرضے کی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں نیپرا اور اوگرا کو میٹر ریڈنگ نوٹ کرنے کے نظام کوبہتربنانے کی ہدایت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق صدر نے کہا کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے جلد خاتمے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ صدرنے تمام وزارتوں کو بجلی کے بحران پرقابوپانے کیلئے باہمی تعاون کو بہتربنانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں  را معصوم لوگوں‌ کا خون بہا رہی ہے، راحیل شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker