پاکستانتازہ ترین

ملک میں عام انتخابات شفاف ہوں گے، آصف علی زرداری

zardariکراچی(نامہ نگار)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات شفاف ہوں گے اور جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے، ہم نے آئینی اصطلاحات کی ہیں اور دہشت گردی پر قابو پایا ہے، ہمیں دوبارہ پانچ سال ملے تو ملک کو مزید آگے بڑھائیں گے، مشکلات سے مایوس نہیں ہوں گے، ہم نے سیاسی تسلسل کو یقینی بنایا ہے، معاشی تسلسل کو بھی یقینی بنائیں گے، ملک کے ہرحصہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے، مایوس نہیں ہوں گے نہ ہی دہشت گردی کے خلاف ہار مانیں گے،چین سمیت مختلف ممالک سے اقتصادی شراکت داری معاہدے جاری ہیں، انسداد پولیو مہم ٹیم پر حملہ افسوس ناک ہے۔ وہ منگل کی شب گورنر ہاؤس کراچی میں 36ویں ایکسپور ٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، وفاقی وزیر صنعت وتجارت مخدوم امین فہیم سمیت دیگر بھی موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں پولیو ورکرز پر حملہ افسوس ناک واقعہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی مشکلات کا اندازہ ہے، پالیسیوں کاعدم تسلسل اس کی اصل وجہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی تسلسل کو یقینی بنایا ہے، معاشی تسلسل کو بھی یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر حصہ میں دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے، ہم مایوس ہوں گے اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ ہاریں گے، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے آئینی اصطلاحات کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پایا ، مشکلات سے مایوس نہیں ہوں گے، ملک کو مزید آگے لے کرجائینگے، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں گیس پائپ لائن منصوبے زیر غور آئے تھے،گیس پائپ لائن ایک بڑا منصوبہ ہے ا س منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دوبارہ پانچ سال ملے تو ملک کو مزید آگے لے کر جائیں گے، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین سمیت مختلف ممالک کے ساتھ اقتصادی معاہدے کیے جارہے ہیں، افراط زر اور شرح منافع میں کمی پالیسیوں کی کامیابیوں کا ثبوت ہے، برآمدات میں اضافہ ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ہماری کامیابی کا تسلسل ہے، صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ چینی سمیت مختلف اجناس کی نئی پالیسی بنائیں گے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی لائیں گے، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان میرے پسندیدہ گورنر ہے، کراچی پورے پاکستان کا ہے اور ہر علاقہ ہر شہری کا ہے

یہ بھی پڑھیں  نوشہرہ: پیپلزپارٹی نے نوکریاں دیں لیکن کے پی کے حکومت نوکریاں چھین رہی ہے، آصف علی زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker