لاہور (مانیٹرنگ سیل) پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے اعلان کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، سابق صدر آصف زرداری نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کرکے دھاندلی سے متعلق ان کے مؤقف کی تائید کردی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماء نے پی ٹی آئی سربراہ کے دھاندلی سے متعلق مؤقف کی تائید کردی، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی ہوجانے میں کوئی حرج نہیں، دھاندلی والے حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ ہم بھی کرچکے ہیں۔