شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نئے صوبے مشاورت سے بنائے جائیں گے: صدر زرداری

نئے صوبے مشاورت سے بنائے جائیں گے: صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں نئے صوبوں کے قیام اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا, اجلاس سے خطاب میں صدر کا کہنا تھا کہ نئے صوبے مشاورت سے بنائے جائیں گے.

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں کا اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، اسفند یار ولی، سینیٹر حاجی محمد عدیل، سینیٹر میر اسرار اﷲ زہری، ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر بابر غوری، منیر خان اورکزئی، خورشید احمد شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی رہنمائوں نے صدر مملکت سے کہا کہ وہ جب چاہئیں آئین کے مطابق سینٹ انتخابات کا اعلان کریں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات اپنے وقت پر ہی کروائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرول ،گیس اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع