پاکستانتازہ ترین

پاکستان پولیس کا اساتذہ پر تشدد، آصف زرداری اور مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا

کراچی (مانیٹرنگ سیل) پریس کلب پر احتجاج کرتے اساتذہ پر تشدد کے واقعہ کا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم اور شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔ واضح‌ رہے کہ پولیس اہل کاروں نے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ پرلاٹھیاں برسائی تھیں اور شیلنگ کی تھی، جس کے بعد  متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا، جب مظاہرین نے ریڈزون میں داخلے اور بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ وزیرداخلہ سندھ سید مراد علی شاہ نے اساتذہ پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دیا۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقارلاڑک کو انکوائری افسرمقرر کیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔آصف علی زرداری نے بھی کراچی میں اساتذہ پرپولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ، وزیرتعلیم اساتذہ سےمل کر معاملے کاحل نکالیں. ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اوربات چیت سے مسئلےحل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  فیفا ورلڈ کپ: آخری دو کوارٹر فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker