تازہ ترینعلاقائی

محمدآصف نے سنوکر ورلڈکپ جیت کر دنیا میں پاکستان کو چار چاند لگادیے۔ ملک ساجد اعوان

فیصل آباد( پریس ریلیز ) کالمسٹ کونسل آف پاکستان پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن ملک ساجد اعوان نے فیصل آباد میں محمد آصف سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ انہوں نے کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی جانب سے محمد آصف کو مبارکباددی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ محمد آصف نے بتایا کہ حکومت نے ان کو کوئی سپورٹ نہیں کیا بلکہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے اپنی مدد آپ کے تحت گئے۔مگر میرے وطن کے لوگوں کی دعاوؤں نے مجھے یہ عزت اور مقام بخشا ہے۔ جس کے جواب میں ملک ساجد نے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود آپ نے دنیا میں پاکستان کے نام کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ اورکالمسٹ کونسل آف پاکستان اور میں آپ کے لیے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے جسٹس وجیہہ کو الیکشن ٹریبونل کی ایما پرمزید فیصلے دینےسے روک دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker