شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حکمران بے وقوف ہیں،حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں،آصف زرداری

حکمران بے وقوف ہیں،حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں،آصف زرداری

ٹنڈو آدم(پاک نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ یہ حکمران بے وقوف ہیں، ان کی ٹانگیں ڈگمگاجاتی ہیں۔ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں، اب وہ ایک اور بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے۔ٹنڈو آدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مجھے 18ویں ترمیم پر ڈاکا پڑتا نظر آرہا ہے۔ میں نے الیکشن کے وقت کہا تھا کہ یہ ڈھونگ 18ویں ترمیم پر ڈاکے کیلئے ہے۔ مگر میں لڑتے رہوں گا، اپنا حق لینے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔آصف زرداری نے کہا کہ یونیورسٹیز تو یہ لے گئے، اب سول ایوی ایشن بھی اسلام آباد لے جارہےہیں۔ یہ نئے دفتر بنائیں گے اور کمیشن کھائیں گے۔ اب کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے۔ ہمیں غریبوں اور دھرتی کی فکر ہے اور حکمرانوں کو اپنے محلوں کی فکر لگی رہتی ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسی بجٹ میں ملک چلا کر دکھایا تھا۔ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔ چاروں صوبے ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا

یہ بھی پڑھیں  ماہ نور بلوچ نے اسامہ کو ’انکار‘ کردیا