پاکستانتازہ ترین

ججزتعیناتی کے بارے میں صدارتی ریفرنس آج دائر کیا جائیگا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ججز کی تعیناتی کے بارے میں صدارتی ریفرنس آج دائر کیا جائیگا ۔ صدر آصف زرداری نے ججز کی تعیناتی کے بارے میں صدارتی ریفرنس پر دستخط کردیئے ہیں جس میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات کے بارے میں سپریم کورٹ سے رائے مانگی گئی ہے ۔۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے تصدیق کی ہے کہ صدرآصف زرداری نےججزتقرری سےمتعلق صدارتی ریفرنس پردستخط کردیئے ہیں اور یہ ریفرنس کل دائر کیا جائے گا، ریفرنس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیاججزکی تقرری میں سنیارٹی کےاصول کومدنظررکھاگیا،ریفرنس میں سوال بھی پوچھا گیا ہے کہ صدرمملکت ججزکی تقرری سےمتعلق کیااختیارات رکھتےہیں،اور اس حوالے سے عدالتی کمیشن کس حد تک بااختیارہے۔ ریفرنس میں پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں بھی سوال اٹھایا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ججز کی تعیناتی کے بارے میں کیا اختیارات رکھتی ہے،ریفرنس میں سوال کیا گیا کہ کسی کو جج بنانے کا معیار کیا ہے،کیا سنیارٹی کےطےشدہ اصولوں کو توڑا جاسکتا ہے، کیا سینئررکن کےبجائےجونیئرجج عدالتی کمیشن میں بیٹھ سکتا ہے ، کیاجونیئرجج کوعدالتی کمیشن میں بٹھاناغیرآئینی نہیں کہلائے گا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ صدر نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔ کیا صدرکسی غیرآئینی اقدام کاجائزہ لینے کیلئےسمری واپس بھیجنےکااختیارنہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:ضلع کونسل اور میونسپل کار پو ریشن ساہیوال کے سینکڑوں ریٹائر ڈ ملازمین کو پنشن نہ ملنے کے سبب گھروں کے چولہے ٹھنڈے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker