اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عابد ساقی کو مبارکباد دی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے مبارکباد کے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بار کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ بار قانون کی بالادستی کو قائم رکھے گی اور نئے منتخب ممبران بار کے عزت و وقار میں اضافہ کرینگے۔
You must be logged in to post a comment.