پاکستانتازہ ترین

زرداری کا دھمکی آمیز بیان، میاں صاحب پریشان

اسلام آباد  (بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری کے حکومت مخالف بیان کے بعد وزیراعظم نواز شریف پریشانی میں مبتلا ہوگئے، اسحاق ڈار اور پرویز رشید کو پیپلز پارٹی سے بیک ڈور رابطوں کا ٹاسک دے دیا، میاں صاحب نے وزراء کو شریک چیئرمین پی پی پی کیخلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے سماء کو بتایا کہ آصف زرداری کی جانب سے مفاہمت کی سیاست ختم کرنے کے اعلان نے وزیراعظم نواز شریف کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ک وزیراعظم سیاسی ماحول میں بدمزگی نہیں چاہتے اسی لئے وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور پرویز رشید کو پیپلز پارٹی سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے، دونوں وزراء پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کر کے ان کے تحفظات سن کر وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور لیگی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی اور ان کی قیادت کیخلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کا شارٹ فال3500میگاواٹ ہوگیا :ترجمان پیپکو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker