تازہ ترینعلاقائی

آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری جنرل اسپتال کا دورہ،مریضوں سے ملاقات

کراچی (نامہ نگار) آصفہ بھٹو زرداری نے مریضوں کو دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے لیاری جنرل اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین اور بچوں کے وارڈ کے علاوہ مختلف وارڈزکا دورہ بھی کیا اورمریضوں سے ان کی صحت اور علاج سے متلعق احوال دریافت کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری آمد پر اسپتال کی عمارت کے باہرمریضوں کے عزیزوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر لوگوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ لیاری کے لوگوں سے مل کر اپنائیت کااحساس ہوتا ہے ۔ انھوں نے غریب مریضوں کے لئے لیاری جنرل اسپتال میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نئے مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker