پاکستانتازہ ترین

مجھےقتل کیا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،عاصمہ جہانگیر

لاہور(نامہ نگار) انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہےکہ انہیں قتل کیا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ان کے قتل کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اوران کے یہ خدشات سنی سنائی باتیں نہیں بلکہ معتبراطلاع کی بنیاد پر ہیں۔ عاصمہ جھانگیر کی پریس کانفرنس کے موقع پر وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا رویہ ہے کہ ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے والوں کو ہراساں کیا جائے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومت ان کی حفاظت کی ذمہ دار ہے تاہم اس سازش کے انکشاف کے باوجود حکومت کے کسی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا

یہ بھی پڑھیں  موٹروے بنانا کونسا مشکل کام ہے اصل کامیابی تو قوم بنانا ہے،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker