پاکستانتازہ ترین

معروف قانون دان اورسماجی رہنماعاصمہ جہانگیرانتقال کرگئیں

لاہور(نامہ نگار) معروف قانون دان اور سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں چل بسیں۔ عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ عاصمہ جہانگیر نے 27 جنوری 1952 کو لاہور میں آنکھ کھولی تھی۔ وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کی بہن حنا جیلانی بھی سماجی خدمات کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ عاصمہ جہانگیرحدودآرڈیننس جیسے اہم موضوع پر ریسرچ سمیت کئی کتابوں کی مصنفہ تھیں۔ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی سرگرم کارکن تھیں انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر اپنی جی دار طبیعت کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں اور نہایت دلیرونڈرخاتون تھیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button