سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سکول ٹیچر نفیس خان پر تشدد کر کے اسے دونوں ٹانگوں سے معذور بنانے کے مقدمہ میں مرکزی ملزم سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی مقدمہ کو کسی دوسرے ڈویژن کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست خارج کر دی ،جبکہ ڈبل بینچ نے ملزم اسلم مڈھیانہ کی ضمانت اورمقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستوں کی سماعت 11جون تک ملتوی کر دی ہے۔
You must be logged in to post a comment.