پاکستانتازہ ترین

اسلم مڈھیانہ کیخلاف ٹیچر تشدد کیس، سماعت چودہ جون تک ملتوی

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ انسداد دہشتگردی سرگودہا کی خصوصی عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور ان کے دیگر پانچ ساتھیوں کیخلاف ٹیچر تشدد کیس میں دائر مقدمے کی سماعت چودہ جون تک ملتوی کردی جمعہ کے روز فاضل عدالت نے جب سماعت شروع کی تو جیل حکام کی طرف سے عدالتی احکامات پر کرائے گئے ملزم کے میڈیکل کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ ملزم کو کوئی ایسی مرض لاحق نہ ہے جس کا علاج باہر کسی ہسپتال سے کرایا جائے چنانچہ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران وکلائ کے دلائل کے بعد آئندہ سماعت چودہ جون تک ملتوی کردی یاد رہے کہ گذشتہ تاریخ پیشی کے دوران ملزم اسلم مڈھیانہ نے فاضل عدالت کو درخواست دی تھی کہ وہ دل کا مریض ہے اس لیے انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان دشمن بجٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker