تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ٹیچرتشددکیس کےملزم اسلم مڈھیانہ کی سماعت5مئی کوہوگی

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ ٹیچر تشددکیس کے مرکزی ملزم سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی سماعت پانچ مئی کو دہشتگردی عدالت میں ہوگی جبکہ پرایسکیوٹر عبدالحفیظ سوبھی کی طرف سے چالان میں نئی دستاویزات داخل کرنے کی وجہ سے دس مئی کو نیا فرد جرم عائد کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق اسلم مڈھیانہ نے لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کررکھا ہے جس کی سماعت نو مئی کو جسٹس سردار طارق اور جسٹس عبدالسمیع خان کی عدالت میں ہوگی جبکہ مرکزی ملزم نے اپنی ضمانت بعدازگرفتاری بھی دائر کررکھی ہے جس میں آج تاریخ پیشی مقرر تھی چونکہ مدعی کو آج ہی اطلاع دی گئی اس لیے کیس کی سماعت نہ ہوسکی اسی طرح پراسیکیوٹر عبدالحفیظ سوبھی نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی میڈیکل بورڈ نے قرار دیا ہے کہ مضروب پر اسلحہ استعمال ہوا ہے لہذا وہ میڈیکل رپورٹ ہم داخل کرنا چاہتے ہیں اور میڈیکل بورڈ کے افراد کو گواہ چاہتے ہیں جس کی وجہ سے کارروائی ایک گھنٹے کیلئے موخر کردی گئی بعد میں پراسیکیوٹر جنرل نے میڈیکل رپورٹ اور نئے چالان کی کاپی داخل کروائی جس پر عدالت نے دوبارہ فرد جرم کیلئے دس مئی کی تاریخ مقر ر کردی ‘صوبائی میڈیکل بورڈ نے ضلعی میڈیکل بورڈ سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مضروب کو فائر سے زخمی کیا گیا اسی طرح صوبائی تفتیشی ٹیم نے چند نئی دفعات لگائی ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ فرد جرم لگانا ضروری تھا نفیس خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عدالت پر عدم اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ اسلم مڈھیانہ کا بہنوئی اللہ بخش رانجھا سیشن جج ہے اور وہ ججوں پر اثر انداز ہورہاہے اور مجھے بھی پانچ کروڑ کی صلح کی آفر کرچکا ہے لیکن صلح کی کوئی گنجائش نہیں ملزم کو سزا دلوا کر دم لوں گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker