پاکستانتازہ ترین

عدم اعتماد میں ووٹ کم پڑے تو قندھار سے لے آئیں گے، اسلم رئیسانی

aslam raisaniکوئٹہ (نمائندہ خصوصی)  وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ اسپیکر اسلم بھوتانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی حمایت میں کافی ووٹ ہیں اور اگر یہ کم پڑے تو قندھار سے لے آئیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی مخلوط حکومت میں کوئی اختلاف نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد متفقہ طور پر لائی گئی تھی اور بلوچستان اسمبلی کا نیا اسپیکر سید ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایڈوائس پر گورنر اسمبلی اجلاس طلب کرتے ہیں تو اس میں کیا غیرآئینی بات ہے؟۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں اور اسلم بھوتانی میں 3 چیزیں مشترک ہیں، لیکن وہ ہمیشہ مرغی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ دال پر بھی گزارا کرلیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد: بااثر زمیندار کا غریب محنت کش پر مسجد میں تشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker