علاقائی

سرگودھا:جماعت اسلامی اقتدار میں آکر نجی شعبہ کی شراکت سے سالانہ دس لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کرے گی

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹ﴾ جماعت اسلامی کے رہنمائ ڈاکٹرمحمدارشدشاہدنے کوٹ فرید میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میںایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر نجی شعبہ کی شراکت سے سالانہ دس لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کرے گی،سرکاری ملازمتوں پر تقرریاں میرٹ پر ہوں گی۔شعبہ جات میں اقرابا پروری کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور بھاری مشاہرے کی کنٹریکٹ ملازمتوں کو ختم کردیا جائے گا۔حکمران اور ان کے اتحادی سیاستدان اور نوکر شاہی قوم کے وسائل کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز نئے نئے اسکینڈل قوم کے سامنے آرہے ہیں اور کوئی احتساب کرنے والا نہیں ہے۔رشوت خوری عام ہے،پی آئی اے،ریلوے ،اسٹیل مل تمام منافع بخش اور اہم ادارے ایک ایک کرکے تباہ ہورہے ہیں۔معاشرے میں تشدد کا رجحان بڑھ رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خود عام شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ نام نہاد اور کرپٹ نمائندوں نے ملک میں جمہوریت اور انتخابات کو اقتدار اور مفادات کا کھیل بنادیا ہے۔قوم ایک دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں انتخابات مخلص قیادت کی فراہمی کا بنیادی اور اہم ذریعہ ہیں جبکہ ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے۔جب تک حکمران خود آئین و قانون کی بالادستی کو قبول نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن ،آئینی وجمہوری طریقوں سے نظام حکومت کو بدلنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کو حقیقی نمائندے مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker