تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:عوام کی خدمت کرنا پیپلزپارٹی کا مشن ہے،عاصمہ اکبرچوہدری

شورکوٹ (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شورکوٹ شہر خواتین ونگ کی صدر عاصمہ اکبرچوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آئے گی کہ پیپلز پارٹی نے آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے ہیں اپنے سیاسی مخالفین کو بھی سیاسی انتقامی کاروائیوں سے دور رکھا ۔پیپلز پارٹی نے آئین و قانون کی بالا دستی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک وزیر اعظم کی قربانی دی ہے۔سپریم کورٹ کی ہدائیت پر سوئس حکام کو خط لکھا جا رہا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اربوں روپے غریبوں میں تقسیم کیے گئے۔تمام پارٹی کارکنوں کا صدر آصف علی زرداری پر مکمل اعتماد ہے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور اس بار بھی وفاق سمیت پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button