تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

اسپرین کا استعمال کینسر کے خلاف مفید

درد کش گولی اسپرین کا ہر دوسرے روز استعمال کینسر کی چند مخصوص اقسام کا خطرہ 40فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اسپرین کا روزانہ استعمال بھیآنتوں اور معدے کے کینسرز کا خطرہ کم کرتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو خواتین 100 ملی گرام کی اسپرین کا بلاناغہ استعمال کرتی ہیں ان میں 20 سال بعد آنتوں کے کینسر کا خطرہ 43 فیصد جبکہ معدے کے کینسر کا خطرہ 36 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اس سے قبل مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسپرین کا روزانہ استعمال کینسر کی روک تھام اور ٹیومرز کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ تحقیقی ٹیم کی قائد پروفیسر نینسی کوک کے مطابق اسپرین کے مضر اثرات تو بہت کم مرتب ہوتے ہیں تاہم 100 ملی گرام سے زائد ڈوز کا روزانہ استعمال صحت کے لئے مضر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈٹی ٹوئنٹی:سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکے درمیان فائنل آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker