تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے نو منتخب صدر پر قاتلانہ حملہ وکلا ءکی بروقت مداخلت سے ناخوشگوار واقعہ ہونے سے بچ گیا

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے نو منتخب صدر پر قاتلانہ حملہ وکلا ءکی بروقت مداخلت سے ناخوشگوار واقعہ ہونے سے بچ گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں درج کرلیا گیا، ملزمان گرفتار، واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ، تحصیل بار دیپالپور اور رینالہ خورد کے وکلاءآج 18 جنوری کو ہڑتال کریں گے۔ترجمان نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ کے مطابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار احسان ربیرہ کھرل ، محمد اصغر خاں ایڈووکیٹ، چوہدری آصف ستار ایڈووکیٹ،رانا محمد عظیم ایڈووکیٹ ودیگر وکلاءکے ہمرا ہ نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، ملک حبیب ستار ایڈووکیٹ کے چیمبر میں میٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک افتخار احمد بھٹی مسلح 30بور پسٹل آگیا اور نو منتخب صدر پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کی موقع پر موجود وکلاءنے افتخار احمد بھٹی کو قابو کرکے ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے بچایا۔افتخار احمد بھٹی ڈسٹرکٹ بار کا خود ساختہ صدر بنا ہوا ہے جس نے اپنے نام کے لیٹر پیڈ بنوارکھے ہیں جو پبلک مقامات پر وکلاءاور دیگرلوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کررہا ہے نو منتخب صدر پر قاتلانہ حملہ کرنے پر ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ نے شدید مذمت کی ہے افتخار احمد بھٹی کے خلاف اقدام قتل ودیگر دفعات کے تحت تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ میں اسلم مغل ایڈووکیٹ کو بھی شریک ملزم ٹھہرایا گیا ہے پولیس تھانہ صدر نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، نومنتخب صدر مرزا ذوالفقار علی پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ،تحصیل بار دیپالپور اور تحصیل بار رینالہ خورد کے وکلاءآج مورخہ 18 جنوری بروز پیر کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے٭

یہ بھی پڑھیں  عدالت میں پیش نہ ہونے پر کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

  1. My spouse and I stumbled over here coming from a different page and thought I
    may as well check things out. I like what I see so i am just
    following you. Look forward to looking into your web page yet again.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker