پاکستانتازہ ترین

گریڈ17تا21تمام افسران سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے17 سے گریڈ22کے بیوروکریٹس کوذاتی اورخاندان کے مکمل آمدن و اثاثے 15 اگست تک ظاہر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،گذشتہ برسوں میں جمع کی گئی مال ودولت اور اثاثوں کی مکمل تفصیلات سمیت پہلی مرتبہ بیوروکریٹس کو تحائف اور اس کے دینے والوں سمیت اِس شخص سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں جبکہ ذاتی اوربیوی بچوں کے پرائیویٹ غیرملکی دوروں، آمدن اورتعلیمی اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں گئیں۔میڈیا کو موصول ہونے والی سرکاری دستاویزات میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو آمدن اور اثاثوں کی مکمل تفصیلات کا نیا پرفاما جاری کردیاہے۔ نئے احکامات کے تحت گذشتہ 7 برسوں میں جمع کی گئی مال ودولت اور اثاثوں کی مکمل تفصیلات 15اگست تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانا ہوں گی،سرکاری دستاویزات کے مطابق پہلی مرتبہ بیوروکریٹس کو دیئے گئے تحائف ،دینے والے شخصیات سمیت اُس سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔دستاویز میں کہاگیاہے کہ بیوی بچوں کے پرائیویٹ غیرملکی دورں، مجموعی آمدن ، ملک کے اندر اور بیرون ملک تعلیمی اخراجات کی تفصیلات سمیت ذاتی، بیوی اوربچوں کے زیراستعمال گیس،بجلی اورموبائل ٹیلیفون کے اخراجات کی تفصیل بھی پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سرکاری احکامات میں کہاگیاہے کہ وفاقی وصوبائی وزارتیں اور ڈویژنز حلف ناموں کے ساتھ فارمز یکم ستمبرتک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پہنچ جانے چاہئیں،اثاثے ظاہر کرنے سے انکار،چھپانے یاغلط اعدادوشماردینے پرقانونی کارروائی ہوگی اور متعلقہ افسران کے احکامات کی خلاف ورزی پر ایس آر او 2000کے تحت آمدن و اثاثوں کی چھان بین اور نوکری سے معطلی سمیت دیگر سزائیں دی جاسکتی ہیں

یہ بھی پڑھیں  بارکھان: پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جائے۔بجٹ ایجوکیشن کیلئے 4 فیصد جی ڈی پی مختص کیا جائے۔سیمینار سے مقررین کا خطاب۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker