پاکستانتازہ ترین

اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا جائے، شیخ رشید

لاہور(نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد احمد نے کہا ہے کہ اسمبليوں کو تحليل کر ديا جائے۔ اگر صدر اسمبلی تحيل نہيں کرتا تو چيف جسٹس اسمبلی تحليل کر ديں۔ لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے شيخ رشيد احمد کا کہنا تھا کہ ملک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے ن ليگ اسمبليوں سے باہر آئے شيخ رشيد احمد کا کہنا تھا کہ ڈر ہے کہ ملک ميں عسکری ادارے نہ راج کرنا شروع کر ديں اگر آئين اور قانون کے راستے ميں رکاوٹ ڈالی گئی تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔ سپريم کورٹ کا فيصلہ خوش آئند ہے ساری قوم چيف جسٹس کے پيچھے کھڑی ہو جائے انکا کہنا تھا کہ پنجاب ميں رينجرز نہ بلائی جائے اگر رينجرز آئی تو فوج بھی آئے  گی۔ شيخ رشيد احمد کا کہنا تھا کہ کسی سزا يافتہ شخص کو وزير اعظم نہ بنايا جائے اگر حکمرانوں کرپشن کے پيسوں ميں سے  پچاس فيصد انرجی کمپنيوں کو دے ديں تو لوڈشيڈنگ پر قابو پايا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button