کھیل

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہراکر تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی

ایڈیلیڈ…آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن فائنل میں سری لنکا کو16 رنز سے شکست دے کر تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 231 رنز بنائے۔ ویڈ 49 اور وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 48.3 اوورز میں 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تھرنگا 71 اور تھریمانے 30رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مک کے نے28 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی آج 20 کھیلا جائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker