تازہ ترینعلاقائی

کراچی: يوٹيليٹي اسٹورز پر آٹا ناياب

کراچی(نامہ نگار) رمضان سے قبل کيے گئے حکومتي وعدے اوردعوے ہميشہ کي طرح ہوا میں اڑ گئے۔۔۔ يوٹيليٹي اسٹورزپرشہري سستا آٹا ڈھونڈتے رہے ۔۔۔ ليکن آٹا ہے کہ ناياب ہوتا جا رہا ہے ۔۔شہريوں کا انتظاراورقطارکسي اورچيزانتظارنہيں بلکہ انتظارہے اس سستے آٹے کا جوتين روزسے يوٹيليٹي اسٹورزتک نہيں پہنچ سکا۔ اسٹورزپرآنيوالے مايوس ہوتے جارہے ہيں اورانھيں دلاسے ئيے جارہے ہيں کوئي کہتا ہے کہ شام ميں آٹا آجائيگا کسي نے نہ آنے کي خبرسنادي۔۔اسٹورز مينجرز بھي لوگوں کے سوال کے جواب ديتے ديتے ہلکان ہوگئے کہتے ہيں تين روز سے سستا آٹا يہاں نہ پہنچ سکا۔۔آخراس بحران کے پيچھے حقيقت کيا ہے اسے ملزمالکان کي ملي بھگت قرارديا جارہا ہے۔۔ يوٹيليٹي اسٹور زونل مينجر کي جانب سے کہتے ہيں گندم کي قيمت ميں اضافے کو جواز بنا کر ملزمالکان سستے آتے کو مہنگا کرنے کي باتيں کررہے ہيں اورآٹے کي سپلائي روک کرمصنوعي بحران پيداکر رہے ہيں۔۔ وہ باز آجائيں ورنہ سخت ايکشن ہوگا۔۔يوٹيليٹي اسٹورز پرروزانہ چھ سوآٹے کے تھيلے فراہم کرنے کي وزيراعليٰ کي ہدايت کے باوجود تين روز سے آٹا سپلائي نہيں کيا جارہا۔۔ عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کم ازکم رمضان میں تو اپنے وعدوں کا پاس کریں ليکن حالات ديکھ کرلگتا يہي ہے کہ يہ وعدہ بھي وفا نہيں ہوسکے گا۔۔ سماء

یہ بھی پڑھیں  ڈسپرین اورسرنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker