تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:آٹے کی قلت اورقیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پریشانی کاشکار

ataaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پریشانی کا شکار ہے۔ لوگوں کو بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے بھی مشکلات کا سامنا حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے۔ اس صورتحال میں عوام کی خدمت کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا نعیم الرحمن خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اب عوام کو اشیائے خوردو نوش میں اضافہ کر کے ذہنی اذیت میں مبتلا کر رہے ہیں۔ ضلع گوجرانوالہ میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں من مانا اضافہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی صنعت کا پہیہ جام اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہیں۔ دوسری طرف کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ تحریک انصاف عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور ظلم و ستم کے دور کو اب طول نہیں دیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  استنبول ایئرپورٹ پر 150پاکستانی پھنس گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker