پاکستانتازہ ترین

پشاورمیں یوٹیلٹی سٹورز اور مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

ataaپشاور(مانیٹرنگ سیل)صوبائی دارلحکومت پشاور میں یوٹیلٹی سٹورز اور مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ یوٹیلٹی سٹور میں تین مہینوں کے اندر بیس کلو تھیلے کی قیمت میں اب تک 165روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔یوٹیلٹی سٹور پر سٹسڈی آٹے کی قیمت 750سے بڑھا کر 775روپے کر دی گئی ہے ۔ جبکہ عام مارکیٹ میں بیس کلو تھیلے کے نرخ میں تیس روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔بیس کلو فائن آٹا 880روپے ، بیس کلو عام آٹا 810روپے اور 85کلو بوری کی قیمت چار ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری بروقت شروع نہ ہونے کے باعث آٹا مہنگا ہو گیا ہے جبکہ آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  خورشید شاہ کی جگہ فریال تالپورکو اپوزیشن لیڈر نامزدکرنے کی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker