تازہ ترینعلاقائی

لاہور:رمضان میں 10کلوآٹےکاتھیلا 230روپے میں فروخت ہوگا

لاہور﴿نامہ نگار﴾محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کے لئے رمضان بازاروں میں سستے نرخوں پر فراہم کرنے والے 4 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی۔ترجمان نے بتایا کہ رمضان المبارک میں 10 کلو گرام کا آٹے کا تھیلا 230 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ رمضان پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے آٹے کے تھیلوںکے وزن اور آٹے کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ترجمان نے بتایا کہ رمضان پیکج کے تحت فروخت کئے جانے والے 10 کلو آٹے کے تھیلے کا رنگ سبز ہو گا تاکہ رمضان پیکج کے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جا سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker