پاکستانتازہ ترین

عطاء آباد جھیل کا اسپل وے کھلنے کے بعد کشتی سروس بحال

athabadعطاء آباد(مانیٹرنگ سیل) عطاء آباد جھیل کا اسپل وے کھلنے اور پانی کی سطح کم ہونے کے بعد کشتی سروس بحال کردی گئی ہے۔اسپل وے کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک ہفتے بعد پھر بند کردیا جائیگا۔فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن حکام کے مطابق 17جنوری کوعطاآباد جھیل کے اسپل ویکومزیدگہرا کرنے کیلیے بندکیاگیا تھا۔جھیل کے اسپل وے کو 2 سال میں چار مرتبہ بارودی موادکے دھماکے سے کھولا گیا۔اس مرتبہ بھاری مشینری کی مدد سے اسپل وے کوکھولا گیا جس سیپانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے۔پانی کی سطح کم ہونے اور برف ٹوٹنے کے بعد 18روز بعد کشتی سروس بحال کردی گئی ہے۔ایف ڈبلیو او کے مطابق عطاآباد اسپل وے کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک ہفتے بعد پھر بند کردیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہنگائی اور دیگر مطالبات کے لئے ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker