پاکستانتازہ ترین

ایٹم بم شوکیس میں سجانے کیلئے نہیں بنائے ، وزیر دفاع

لاہور (ڈیسک رپورٹر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاک سرزمین پر قدم رکھا تو ہم نے اپنے ہتھیار شوکیس میں سجانے کیلئے نہیں بنائے، بھارت روایتی دشمن ہے اس سے نیک کلمات کی توقع رکھنا خوش فہمی ہے مستقبل قریب میں بھارت تعلقات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہےپاکستان کمزور ملک نہیں ،اگر ہماری سلامتی خطرے میں پڑگئی ہمارا وجود ہماری بقا خطرے میں پڑگئی تو کیا ہم نے یہ بم شوپیس کے لئے رکھے ہوئے ہیں یہ چلانے کے لئے ہی رکھے ہوئے ہیں، اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہم ایٹم بم چلائیں گے، ہم ان سے کمزور نہیں ہیں۔ کشمیر پر ہمارا موقف واضح ہے۔قومی اخبار کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو توڑنا بھارت کی گیڈر بھبھکی ہے، وہ پانی بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اس معاہدے میں ورلڈ بینک کی ضمانت ہے۔ بہادر علی کو میں نہیں جانتا لیکن کلبھوشن یادیو کا ذکر سرتاج عزیز نے کیا ہے۔ نواز شریف نے کشمیر کاز پر بہت مفید تقریر کی۔ بھارت کی طرف سے کشمیر کے بارے میں اٹوٹ انگ کا لفظ میں بچپن سے سنتا آرہا ہوں اور سشما سوراج نے وہی گھساپٹا موقف دہرایا ہے۔ موجودہ حالات میں میڈیا کشمیر کاز کی خدمت نہیں کررہا جب مایوسی کی باتیں ہوتی یں تو میڈیا کو چاہیے کہ قوم کے مورال کو بلند کرے اور یکجہتی کی سوچ کو فروغ دے۔ میڈیا سارے وہ اشتہار چلارہا ہے جو بھارتی ہیں، میڈیا کو سیلف سینسر کے تحت کام کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ روس میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے، اب ہم وہاں سے وہ اسلحہ بھی خرید سکتے ہیں جن پر پہلے پابندیاں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس نوشہرہ نے پاک نیوزلائیو کی سالگرہ منائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker